Tuesday, June 18, 2019

Bus ek tu hi to reh gya hai jahan sara to kho chuka hoon.....

میں نفرتوں کے جہاں میں رہ کر
جدا رہوں گا تو کیا رہوں گا
یہ ٹھیک کہتے ہو بےوفا ہوں 
وفا کروں گا تو کیا کروں گا
بس ایک تُو ہی تو رہ گیا ہے
جہان سارا تو کھوچکا ہوں
تجھے بھی اپنی انا میں آکر 
خفا کروں گا تو کیا کروں گا
ہزار سجدے تو کر چکا ہوں 
قضا تمہاری محبتوں میں
میں اب دکھاوے کا کوئی سجدہ
ادا کروں گا تو کیا کروں گا
بغیر پانی بھی کوئی مچھلی
بھلا کبھی رہ سکی ہے زندہ
میں تجھ کو کھوکرکسی کا ہوکر
بتا کروں گا تو کیا کروں گا

No comments:

Post a Comment