Sunday, November 7, 2010

ہمیں معلوم ہی کب تھا۔۔۔۔۔۔۔۔بہت معصوم تھے ہم بھی۔۔۔

ہمیں اب یاد آتا ہے
بہت معصوم تھے ہم بھی
ہم اک اجنبی کو عمر کی تاریک راہوں میں
سہارا مان بیٹھے تھے
کہ اس کے چاند چہرے کو
ہم اپنے بخت کا روشن ستارا مان بیٹھے تھے
ہمیں معلوم ہی کب تھا
کہ دشت زندگی میں
سہارے چھوٹ جاتے ہیں
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے
نظر جن پہ ٹھہرتی ہے
وہ تارے ٹوٹ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment