Monday, October 25, 2010

یہ دیکھ تیرے ہاتھ میں پتھر بچا نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔

اتنا بھی اپنی ذات سے کوئی جدا نہ ہو
نکلے تری تلاش میں ،اپنا پتا نہ ہو
دیکھو کہ پھر ہواؤں کے تیور بدل گئے
ساحل کی ریت پر کوئی کچھ لکھ رہا نہ ہو
تنہائیاں کچھ ایسے بستی ہیں میرے ساتھ
عکس بھی شجر سے جیسے جدا نہ ہو
نہ کر تو میرے جسم کے زخموں کا یوں حساب
یہ دیکھ تیرے ہاتھ میں پتھر بچا نہ ہو
اپنوں سے بھی ملوں تو یہ خوف سا رہے
چہرے کے پیچھے کوئی چہرہ چھپا نہ ہو

Tuesday, October 12, 2010

سنو!!!!۔

سنو !تم عزم والے ہو
بلا کا ضبط رکھتے ہو
تمھیں کچھ بھی نہیں ہوگا
مگر دیکھو!۔
جسے تم چھوڑے جاتے ہو
اُسے تو ٹھیک سےشاید
بچھڑنا بھی نہیں آتا
سنو! تم عزم والے ہو
اُسے مت چھوڑ کر جاؤ

Monday, October 11, 2010

صدا سسکیوں کی سنائی نہ دے۔۔۔۔

خدا ہم کو ایسی خدائی نہ دے
کہ اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے
ہنسو آج اتنا کہ اس شور میں
صدا سسکیوں کی سنائی نہ دے
مجھے اپنی چادر میں یوں ڈھانپ لو
زمیں آسماں کچھ دکھائی نہ دے
خطاوار سمجھے گی دنیا تجھے
اب اتنی زیادہ صفائی نہ دے
خدا ایسے احساس کا نام ہے
رہے سامنے اور دکھائی نہ دے

Saturday, October 9, 2010

آخر گناہ گار ہوں کافر نہیں ہوں میں۔۔۔۔ شاہکارِ غالب

دائم پڑا ہوا تیرے در پر نہیں ہوں میں
خاک ایسی زندگی پہ پتھر نہیں ہوں میں
کیوں گردش مدام سے گھبرا نہ جائے دل
انسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہوں میں
یارب زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیے
لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرر نہیں ہوں میں
حد چاہیے سزا میں عقوبت کے واسطے
آخر گناہ گار ہوں کافر نہیں ہوں میں

Monday, October 4, 2010

سنو تم کو سناتے ہیں ہم کاروبار کے قصے۔۔۔۔

بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب یار کے قصے
گل و گلزار کی باتیں لب و رخسار کے قصے
بھلا عشق و محبت سے کسی کا پیٹ بھرتا ہے؟
سنو! تم کو سناتے ہیں ہم کاروبار کے قصے
میرے احباب کہتے ہیں یہی اک عیب ہے ہم میں
سرِدیوار لکھتے ہیں پسِ دیوار کی باتیں
ہم اکثر اس لیے لوگوں سے جا کر خود نہیں ملتے
وہ بےکار کی باتیں ، وہی بےکار کے قصے

رت جگا۔۔۔۔

سنا ہوگا کہ درد کی اک حد بھی ہوتی ہے
ملو ہم سے کہ ہم اس حد کے اکثر پار جاتے ہیں

زباں سے روٹھ گیا پھرسوال کا موسم۔۔۔۔۔۔

فراق یار کی بارش ملال کا موسم
ہمارے شہر میں اترا کمال کا موسم
وہ اک دعا جو میری نامراد لوٹ آئی تھی
زباں سے روٹھ گیا پھر سوال کا موسم
جو بےیقیں ہوں تو بہاریں اجڑ بھی سکتی ہیں
تو آکے دیکھ لے مرے زوال کا موسم