اب کے سال کچھ ایسا کرنا
اپنے پچھلے بارہ ماہ کے
دکھ سکھ کا اندازہ کرنا
ساری صبحیں حاضر کرنا
ساری شامیں پاس بلانا
اپنے گزرے اک اک پل کے
اپنے بیتے اک اک کل کے
دکھ سکھ کا اعادہ کرنا
پھر محتاط قیاس لگانا
گر تو خوشیاں بڑھ جاتی ہیں
پھر تم کو میری طرف سے
آنے والا سال مبارک
اور اگر غم بڑھ جائیں تو
مت بے کار تکلف کرنا
میری خوشیاں تم لے لینا
مجھ کو اپنے غم دے دینا
اب کے سال کچھ ایسا کرنا
بہت خوب۔۔۔جب یہ بلاگ آغاز ہوا تھا تو محض روشنی کا شوق لگتا تھا لیکن اب دیکھا جائے تو یہ کئی حوالوں سے خاصے کی چیز بنتا جا رہا رہا ہے۔۔۔۔نئے سال پر یہ امید اور دعا کہ یہ بلاگ بہتر سے بہترین ہوتا جائے کہ شاید قومی زبان کا کچھ تو حق ادا ہو۔
ReplyDelete