Thursday, March 12, 2009

بشیر بدر کی غزل

پاس رہ کر جدا سی لگتی ہے
زندگی بے وفا سی لگتی ہے
میں تمھارے بغیر بھی جی لوں
یہ دعا، بددعا سی لگتی ہے
نام اس کا لکھا ہے آنکھوں پر
آنسوؤں کی خطا سی لگتی ہے
وہ ابھی اس طرف سے گزرا ہے
یہ زمین آسماں سی لگتی ہے
پیار کرنا بھی جرم ہے شاید
آج دنیا خفا سی لگتی ہے

No comments:

Post a Comment