Friday, December 25, 2009

کس طرح یہ ممکن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں بھول جاوں تمھیں
اب یہی مناسب ہے
مگر
بھلانا چاہوں بھی تو
کس طرح بھلاوں کہ
تم تو پھر بھی حقیقت ہو
کوئی خواب نہیں
یہاں تو دل کا یہ عالم ہے
کہ کیا کہوں تم سے
بھلا سکا نہ یہ وہ سلسلہ
جو تھا ہی نہیں
وہ ایک خیال
جو آواز تک گیا ہی نہیں
وہ ایک بات
جو میں کہہ سکا ہی نہیں
وہ ایک ربط
جو ہم میں کبھی رہا ہی نہیں
مجھے ہے یاد وہ سب کچھ
جو کبھی ہوا ہی نہیں
میں بھول جاوں تمھیں
کس طرح یہ ممکن ہے

No comments:

Post a Comment